دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے زیر گردش خبریں جعلی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس دورے پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے