فرح گوگی

ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور (پاک صحافت) ایف آئی اے لاہور نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فرح گوگی پر تقرر تبادلوں کی مدد میں اربوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، دونوں سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحائف سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے