ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے گوگل سے مقبول ترین سائٹ ہونے کا اعزاز چھین لیا

کراچی (پاک صحافت) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے مطابق 2021 میں دنیا کا مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ایک ایسی سائٹ کے پاس گیا ہے جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرسکتی ہے۔ مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ نے گوگل سے یہ اعزاز کیسے چھینا اس کی مکمل وضاحت تو نہیں کی گئیمگر کلاؤڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ویب سائٹ نے گوگل کی جگہ لی۔

واضح رہے کہ 2020 کی فہرست میں ٹک ٹاک 7 ویں نمبر پر تھی اور اس سے اوپر ایمازون، نیٹ فلیکس، ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور گوگل تھے، مگر گزشتہ 12 ماہ کے دوران چینی سائٹ نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اور یہ اس وقت ہوا جب بھارت میں اس ایپ پر پابندی عائد ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر اس کی سروس کو روک دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے