سونی

ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا

کراچی (پاک صحافت) ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا، جس میں پہلی بار طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ماہ تک صارفین اسے اپنے اپنے ممالک سے خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ’ایکسپریا ون فور‘ کمپنی کے ’ایکسپریا 10‘ سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے کیمرے کو سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کے بیک پر تین ریئر کیمرے دیے ہیں، جو ہیں تو 12 میگا پکسل مگر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو انتہائی طاقتور بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تینوں میں سے ایک کیمرے کو آپٹیکل زوم کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو کہ انتہائی دور سے تصویر کو انتہائی قریب سے کھینچی گئی تصویر کے تحت لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔آپٹیکل زوم کے مذکورہ کیمرے سے صارفین تصویر کو 85 سے 125 ملی میٹر تک زوم کر سکتے ہیں، جس کے بعد کھینچی گئی تصویر ایک فٹ سے بھی کم دوری پر کھینچی گئی تصویر کی طرح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے