واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بزنس بیٹا (beta) ورژن میں دیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ بزنس کے ساتھ ساتھ ایپ کے ریگولر ورژن (یعنی آپ کے فون میں موجود واٹس ایپ) میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں جاکر مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ  یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔ چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے