واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ہی ڈیوائس میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف

(پاک صحافت) اب تک صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے کیونکہ واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی۔ ابھی ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں۔

اگست 2023 میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے اس فیچر کو نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کو کافی حد تک میٹا کی میسنجر ایپ جیسا بنا دے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے