واٹس ایپ

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کے لئے لامحدود بیک اپ کا آپشن ختم کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے ئے لامحدود بیک کا آپشن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا  گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق جلد ہی صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے اسٹوریج خریدنا پڑے گا کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل اب واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کیلئے  معاوضہ وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو اپنے چیٹ بیک اپ کا انتظام کرنا ہو گا اور انہیں ایک آپشن دیا جائے گا کہ وہ جگہ بچانے کے لیے کچھ فائلوں کو بیک اپ ہونے سےروک دیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک واٹس ایپ صارفین گوگل ڈرائیو پر لامحدود اسٹوریج بیک اپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کی مدد سے وہ چیٹ کا لامحدود بیک اپ کرسکتے ہیں تاہم آئی فون صارفین کے پاس پہلے سے ہی iCloud پر واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے محدود جگہ ہے۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے