خرم دستگیر

پاکستان کے غریب ترین شہریوں کا دفاع حکومت کررہی ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے غریب ترین شہریوں کا دفاع موجودہ اتحادی حکومت کررہی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں، ملک میں صنعتی فیڈرز کیلئے بجلی کی فراہمی مسلسل ہوگی، پانچ میجر ایکسپورٹ سیکٹرز کو کم قیمت پر گیس اور بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا مقصد ایکسپورٹ سے فائدہ اٹھانا ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری پوری طرح مقابلے کیلئے تیار ہے، کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، ایک سے پچاس یونٹ اور پھر ایک سے سو یونٹ تک، دو سو یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا، کوئلہ اور گیس اس وقت عالمی منڈی میں ناپید ہے، طویل المدتی دوست ممالک سے فل الوقت گیس میسر ہے، بجلی کی فراہمی اور دستیابی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات ابھی تک عالمی اداروں سے تعطل کا شکار ہیں، اگلے چند روز میں تمام معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں، گردشی قرض 214 ارب روپے کم ہو گیا ہے، اس وقت پاور ڈویژن میں جو محصولات موصول نہیں ہوئے وہ ایک ہزار ارب روپے تک پہہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے