واٹس ایپ

واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے High-definition (ایچ ڈی) ویڈیوز سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند دن تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر 720p ریزولوشن والی ویڈیوز اپنے دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی تھی اور اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس ویڈیو کو سلیکٹ کریں جس کو شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اسکرین پر اوپر ایڈیٹنگ ٹولز میں ایچ ڈی کے آپشن پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ جب آپ اس ایچ ڈی بٹن پر کلک کریں گے تو ایک نئی پوپ اپ ونڈو نمودار ہوگی جہاں آپ ویڈیو کوالٹی سلیکٹ کر سکیں گے۔واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ اسٹینڈرڈ کوالٹی کو سلیکٹ کیا گیا ہے مگر اس کے نیچے ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن بھی ہوگا۔ جب کوئی صارف ایچ ڈی کوالٹی کو سلیکٹ کرکے ویڈیو بھیجے گا تو اس میں ایچ ڈی لیبل بھی بائیں کونے میں نیچے نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے