واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خبر، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ چیٹ منتقلی کیلئے نیا فیچر متعارف

نیویارک (پاک صحافت) میسجنگ اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز  کے درمیان چیٹ، لوگس اور ٹرانسکرپٹ با آسانی منتقل کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کے لیے دو پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنا آسان ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ذریعے  ہی آئی او ایس ڈیوائس کا ڈیٹا اینڈرائیڈ ڈیوائس میں بآسانی منتقل کرسکیں گے۔ ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپ میں واٹس ایپ کا جدید ورژن موجود نہیں ہوگا تو  ایپ صارف کو چیٹ منتقلی کے لیے اپ ڈیٹ کا سگنل دے گی۔

واضح رہے کہ فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان چیٹ منتقلی کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے جس کے باعث دونوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب آئی او ایس پر واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے لیے آئی کلاؤڈ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت صارف کے لیے نئے آئی فون پر سوئچ کرنا اور واٹس ایپ ہسٹری ری اسٹور کرنا آسان ہوجاتا ہے جب کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ری اسٹور اور بیک اپ بنانے کے لیے گوگل ڈرائیو استعمال کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے