کامل علی آغا

فوج کے معاملات میں مداخلت کرنے پر عمران خان کا انجام برا ہوگا۔ کامل علی آغا

اسلام آباد (پاک صحافت) کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چھوڑی تو ان کا بہت برا انجام ہوگا اس لئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی کامل علی آغا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی ڈومین میں عمران خان اس طریقے سے دخل اندازی کرتے رہے تو وہ انجام ان کو یاد ہو گا جوبے نظیر بھٹو کا ہوا تھا۔

کامل علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اس پروسیجر کا حوالہ دے کر ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ میاں نواز شریف نے بھی یہی پنگا لیا تھا اور اُن کو بھی وہ بھگتنا پڑا تھا۔ یہ سب چیزیں حقائق ہیں۔ حقائق کو چھوڑ کر پروسیجر کے پیچھے جانے کی کوشش میرے نزدیک بہت بڑی حماقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے