مریم نواز

مریم نواز کا حکومت کے خاتمے تک ملک سے باہر نہ جانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے تک ملک سے باہر نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک میرا کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ میں بیمار ہوں تو علاج کے لئے بیرون ملک جاوں گی۔ میں ملک میں بیٹھ کر بیمار حکومت کا علاج کروں گی اور عوام کو اس سے نجات دلاوں گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ کانپتی لرزتی حکومت اس امید میں ہے کہ میں باہر چلی جاوں گی جبکہ میں ان کی امیدوں پر پانی پھرتے ہوئے یہ اعلان کرتی ہوں کہ حکومت کو گھر بھیجنے تک ملک میں ہی رہوں گی اور کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے