نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی تنقید کی زد میں

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر نواز الدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عالیہ صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں نوازالدین کی خودنوشت ’این آرڈنری لائف‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو اپنے عشق ماشوقی کا کھلے عام چرچہ کرتے ہوئے خیال کرنا چاہئے کہ ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ذہن پر اس کتاب کی وجہ سے بُرا اثر پڑسکتا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق عالیہ صدیقی نے اس کتاب میں نواز الدین کے نیہاریکا سنگھ، سنیتا راجوار اور نیویارک میں ایک ویٹریس سے افیئر کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات ہیں جن کے افیئرز ہوتے ہیں لیکن وہ ان کا کھلے عام تذکرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نیہاریکا سنگھ اور سنیتا راجوار کی نجی زندگی بھی ہے اور ان کا اپنا ایک خاندان ہے، کم از کم نواز الدین کو ان کا نام اس طرح عوامی سطح پر لینے سے پہلے سوچنا چاہیئے تھا۔

واضح رہے کہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ  نواز الدین کو کتاب لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ ان کی بیٹی کل کو بڑی ہوگی اور یہ سب پڑھے گی تو کیا سوچے گی کہ میرے والد کا نیو یارک کی ایک ویٹرس کے ساتھ بھی افیئر تھا۔ خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے 2017 میں اپنی کتاب ’این آرڈنری لائف‘ کی اشاعت کے بعد اسے واپس لے لیا تھا اور اسے شائع کرنے پر سب سے معافی بھی مانگ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے