چویدری شجاعت

اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ چوہدری شجاعت حسین

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی تباہی ہے، اگر معاشی معاملات درست نہ کئے تو سیاستدانوں کی سیاست مکمل ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف ملاقات کیلئے آئے تھے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پرانے واقعات یہاں تک کہ نوازشریف کے متعلق بھی باتیں ہوئیں، بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔ اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے۔ معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے