جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات نیشنل گارڈز کے سینکڑوں گارڈز کورونا وائرس میں مبتلا،  سب کو قرنطینہ کردیا گیا

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات نیشنل گارڈز کے سینکڑوں گارڈز کورونا وائرس میں مبتلا،  سب کو قرنطینہ کردیا گیا

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات نیشنل گارڈز کے سینکڑوں گارڈز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

نئے امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات نیشنل گارڈز پر کورونا وائرس نے حملہ کردیا، 100 سے زائد گارڈز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 100 سے نیشنل گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حلف برداری کی تقریب انتہائی سخت سیکورٹی سے گھرے امریکی کیپٹل کے سامنے ہوئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہ صرف باہر سے خطرے کا سامنا تھا بلکہ حفاظت پر مامور دستے کے اندرونی حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات بھی درپیش تھے۔

بنیادی طور پر امریکی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ رہا جبکہ 25 ہزار سے زائد دستے اور پولیس اہلکار حفاظت پر مامور رہے، گلیوں کو ٹینکس کے ذریعے رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا، نیشنل مال بند، امریکی کیپٹل کمپلیکس کے ارد گرد باڑ لگادی گئی، چوکوں پر چوکیاں قائم کی گئیں جبکہ امریکی خفیہ سروسز تقریب کی انچارج تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے متنبہ کیا تھا کہ تمام ریاستوں میں صدرٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں، سفید فام سپرمیسی کی تنظیموں کی جناب سے ریاستی املاک پر حملوں کا خدشہ ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار فوجی تعینات کیے جارہے ہیں یہ فوجی اہلکار پولیس، ایف بی آئی، امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی(این ایس اے)کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہوں گے۔

ادھر نیشنل گارڈ کے ہزاروں اہلکار 6 جنوری کو صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی پارلیمان پر حملے کے بعد سے تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے