شہباز شریف

صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی بنا کر قوم کی جیب کاٹی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج کیا ہو رہا ہے، نیب کو نظر نہیں آ رہا، نیب 5 سال پرانے معاہدے کھنگال رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے