فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا

فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا

سرینگر (پاک صحافت)  سماجی رابطے کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب ویڈیو اپ لوڈنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا ہے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے پُرتشدد حملے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے امریکی صدر کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا رہا جب کہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کی برطرفی کی قرارداد بھی منظور کرلی ہے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے صدر ٹرمپ کو نہ صرف سیاسی نقصان ہوا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کیا تھا اور اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل بند کردیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تشدد کو ہوا دینے کے امکان کو مدنظر‘ رکھتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر کم از کم ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہزاروں ایسی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے جن میں امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا گیا اور ان ویڈیوز میں ٹرمپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب کا خیال ہے کہ 2020 کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرنے والی ویڈیوز نے اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹرمپ کے چینل کےسبسکرائبرز کی تعداد8 کروڑ سے زائد تھی، یوٹیوب نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی والی ویڈیوز کو بھی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے بھی عارضی طور پر چند دنوں کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل بنیاد پر بند کردیا تھا اور ایسا ہی فیس بک نے بھی کیا تھا، یوٹیوب کے بارے میں بھی یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے