علی مردان ڈومکی

بلوچستان حکومت کا بی ایم سی میں زیر تعلیم فلسطینیوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان حکومت نے بی ایم سی میں زیر تعلیم فلسطینیوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ میں کہا کہ بی ایم سی میں زیر تعلیم فلسطینی طالب علموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

علی مردان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ (فلسطین) سے تعلق رکھنے والے 11 طالب علم بی ایم سی میں زیر تعلیم ہیں۔

نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ بی ایم سی میں زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی طالب علم اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے