آئی فون

سست اینڈرائڈ فون کو تیز کرنے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پہلے کی طرح کام نہیں کررہا یا یوں کہہ لیں کہ سست ہوگیا ہے؟ تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ اکثر افراد متعدد ایپس انسٹال کرلیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال بھی نہیں کرتے۔ یہ ایپس اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فون کی اسپیڈ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ تو ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کرنے سے ڈیوائس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کچھ ایپس بیک گراؤنڈ میں کام کرتے ہوئے ریم ریسورسز پر قبضہ کر لیتی ہیں جس سے بھی فون سست ہو جاتا ہے جبکہ بیٹری تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے فون کی بیٹری سیٹنگز میں Adaptive Battery سیٹنگز ان ایبل کرکے ان ایپس کی سرگرمیوں کو روکنا ممکن ہے۔ اسی طرح کچھ ایپس ہوتی ہیں جن کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا جن کو سلیپ موڈ میں ڈالنے سے ڈیوائس کی اسپیڈ بہتر ہوتی ہے۔

ہر اینڈرائیڈ ایپ عارضی فائلز کی ایک لائبریری بناتی ہے جن کو cache کہا جاتا ہے۔ تاہم جب کسی ایپ کی cache فائلز بہت زیادہ ہو جائیں تو وہ بہت سست روی سے چلنے لگتی ہے، جبکہ فون کی اسٹوریج بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایپ cache کو کلیئر کرنے سے ڈیوائس کی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ کیا کبھی سست فون کو بند کرکے کھول کر دیکھا ہے؟ درحقیقت کئی بار ڈیوائس کو ری اسٹارٹ کرنا متعدد مسائل کا حل ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے