دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت بتانے والے ایئر بڈز متعارف

(پاک صحافت) جرمن آڈیو آلات بنانے والی معروف کمپنی سینہائزر نے دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت جاننے والے ایئر بڈز متعارف کروادیے۔ سینہائزر نے ایک ایسے نئے ایئر بڈز متعارف کروائے ہیں جو نا صرف آپ کے کانوں کو بہتر انداز میں آپ کی من پسند آواز سنائیں گے بلکہ دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت کو بھی بتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینہائزر نے اپنے ان ایئر بڈز کو کنزیومر الیکٹرانکس شو(سی ای ایس) 2024 میں لانچ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ایئر بڈز کسی بھی عام وائر لیس ایئر پاڈز سے مختلف ہیں کیونکہ یہ فوٹوپلیتھیسموگرافی سینسر (photoplethysmography sensor) کی مدد سے دل کی دھڑکن کو بتاتے ہیں اور اس میں موجود درجہ حرارت سینسر جسم کے درجہ حرارت کو بتاتا ہے۔ ان ایئر بڈز سے آپ اپنے آئی فون کی ایپل ہیلتھ ایپلی کیشن سمیت دیگر گیجٹس کی ایپس پر بھی ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ The Sennheiser Momentum Sport earbuds آپ کو اپنی من پسند آواز کے ساتھ ساتھ ماحول کی آوازوں سے بھی باخبر رکھتا ہے جب کہ آپ اس کے Active Noise Cancellation فیچر سے باہر کی آواز کو ختم کرکے اپنی من پسند آواز سے پوری توجہ سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے