پنک سوپر مون

خلا سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے خوشخبری، آج پنک سوپر مون ہوگا

کراچی (پاک صحافت) ماہرین نے خلاس سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے اچھی خبر سنادی، ماہرین کے مطابق آج رات منفر پنک سوپر مون ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو آج چودھویں کی رات ہے لیکن آج رات کا ’پِنک سپر مون‘ اسے خاص بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’پنک مون‘ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس کی رنگت گلابی نہیں ہوتی، بلکہ اپریل میں ہونے والے پورے چاند کو ’گلابی (پِنک) چاند‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ’پِنک موس‘ (Pink Moss) کہلانے والے جنگلی پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جو بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ’سپر مون‘ وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔ معتبر ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ کے مطابق، اس وقت چاند تقریباً مکمل  (99 فیصد)  روشن ہے جو آج رات پوری آب و تاب سے چمک رہا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے