تھریڈز نے ایپ ڈاؤن لوڈ کے معاملے میں ایکس کو پیچھے چھوڑ دیا

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے تھریڈز کو ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے مقابلے پر متعارف کرایا گیا تھا۔ آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں کے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔ مگر میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کی کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں اور اس نے ایکس کو پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے، کم از کم ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں تو ایسا ہوا ہے۔

ایپ ٹوپیا نامی کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ ستمبر سے تھریڈز کو روزانہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تعداد میں کمی آئی تھی مگر نومبر کے آخر میں حالات بدلنا شروع ہوگئے۔ نومبر کے آغاز میں روزانہ ساڑھے 3 لاکھ بار اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا رہا تھا مگر 23 نومبر کو یہ تعداد 6 لاکھ20 ہزار تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھریڈز کی مقبولیت میں نیا اضافہ ممکنہ طور پر میٹا کی جانب سے اس ایپ کے اشتہارات چلانا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر سے اب تک ایکس کو 2 کروڑ 70 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ تھریڈز کو 4 کروڑ 10 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں ایکس ایپ کی بجائے ٹوئٹر لائٹ کو زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا کیونکہ اس کا نام ایکس سے تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھریڈز کو سب سے زیادہ بار بھارت میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس کے بعد امریکا دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ پر ویڈیو ریکارڈنگ کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

(پاک صحافت) کیا آپ بھی واٹس ایپ پر ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ؟ اگر ایسا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے