شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ وہ آخری دم تک ن لیگ کے ساتھ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جب شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔ دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ اس لیے دیا ہے تاکہ مریم نواز کو کام کرنے کے لیے پورا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر  شاہد خاقان نے افسوس کا اظہار کیا کہ عمران خان دن رات سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور یہ سیاسی جماعتیں اس کیخلاف کچھ نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی صورتحال کو پرسکون انداز سے سمجھنے کی کوشش کریں اور مسائل سے حل کا راستہ تلاش کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے