شہباز شریف

عمران خان کیجانب سے الیکشن کمیشن کیلئے تجویز کردہ نام مسترد

کراچی (پاک صحافت) شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے لئے تجویز کردہ نام مسترد کرتے ہوئے نئے ناموں کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو نام الیکشن کمیشن کیلئے تجویز کئے ہیں ان میں سے کوئی بھی اتفاق کے قابل نہیں۔ میں اس حوالے سے جوابی خط لکھوں گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے وزیراعظم کو جوابی خط میں الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 3 ،3 نام تجویز کریں گے جبکہ ہم نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر اپوزیشن سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی، جے یو آئی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے