عروہ حسین

عروہ حسین دعاؤں کی طلبگار کیوں؟

(پاک صحافت) جلد مامتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کر دی۔ خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے ہلکے سفید رنگ کے لباس میں امریکی شہر ڈیلس سے چند تصاویر شیئر کی۔

تصاویر میں عروہ حسین کو گھر کی بالکنی میں کھڑے کھلی فضا سے ڈھلتے سورج کے نظارے کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں اداکارہ کے زیب تن کیے ہوئے ہلکے سفید رنگ کے لباس پر مختلف رنگوں کے امتزاج کی کڑھائی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ہلکے میک اپ میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کبھی اتنی خوشی محسوس نہیں کی، الحمدللّٰہ خیریت سے 34 ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب ولولہ خیز الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں (انہیں اور ان کے ہونے والے بچے کو) دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے