قربانی

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی (قربانی) کا سلسلہ جاری ہے۔ قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے، جس سے غریب افراد بھی  گوشت کے پکوانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔  جبکہ دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگا معاوضہ مانگنے والے قصائیوں کے مزاج بھی اب نیچے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب شہر میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں آج بھی نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے