رانا ثناء اللہ

عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی، میری گاڑی پر جوتا مارا گیا اور جوتا مارنے والے کو ہمارے کارکنوں نے خوب مارا جس کا مجھے افسوس ہے، لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنے کا خاتمہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 186 اراکین نہیں، وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں، تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے، اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو 20 سے 22 روز ملے تھے، معزز عدالت نے پرویز الہیٰ کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا، انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی، ہماری عدالت سے استدعا ہے کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت واپس لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے