آغاز میں مقبولیت کے ریکارڈ بنانے والی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد اب کتنی ہوگئی ہے؟

(پاک صحافت) میٹا کی ٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائی جانے والی نئی ایپ تھریڈز نے آغاز میں مقبولیت کا ریکارڈ بنا دیا تھا اور محض 5 دن میں اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔ اتنے کم وقت میں 10 کروڑ صارفین بنانے کا ریکارڈ تھریڈز نے اپنے نام کیا تھا مگر اب یہ تعداد کتنی ہو چکی ہے؟

تفصیلات کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کے افراد کو بتایا کہ تھریڈز اپنے 50 فیصد سے زیادہ صارفین سے محروم ہو چکی ہے۔ یعنی تھریڈز کو صارفین کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ یقیناً اگر 10 کروڑ سے زائد افراد ایپ کے رکن بن جائیں تو مثالی صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب وہ سب یا ان میں سے نصف برقرار رہیں، مگر ہم ابھی تک ایسا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی کو وہ نارمل سمجھتے ہیں اور تھریڈز میں نئے فیچرز کے اضافے سے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ  میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس موقع پر بتایا کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ایپ پر برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بار بار تھریڈز پر واپس آسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انسٹاگرام ایپ استعمال کرنے والے اہم تھریڈز میسجز کو بھی دیکھ سکیں ۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسٹاگرام اور تھریڈز کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے