ٹک ٹاک کی جانب سے پیسے کمانے کا ایک اور زبردست طریقہ پیش

ٹک ٹاک

کراچی (پاک صحافت)  کیا آپ جانتے ہیں کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے پیسے کمانے کا ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔  یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ لائیو سبسکرپشن ہمارا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد مونیٹائزیشن کے مواقع بڑھانا ہے اور اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر تخلیقی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نیا فیچر اسی ہفتے سے محدود پیمانے پر مشہور اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا تاہم آنے والے مہینوں میں اس کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے مقبول اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن کی قیمت کے حوالے سے کوئی تعین نہیں کیا جاسکا۔ کمپنی کے مطابق اس کے علاوہ لائیو سبسکرپشن کے فیچر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہو گا کہ صارف کی عمر کم سے کم 18 سال ہو اور اس کو سبسکرائب کرنے والوں کی عمر بھی اتنی ہی ہونا ضروری ہوگا۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاک نے مشہور اکاؤنٹس اور تخلیق کاروں کے لیے ایڈ ریوینو شیئرنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ویڈیو پر فوکس کرنے والیے دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پہلے ہی ریونیو شیئرنگ تحت سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں