کراچی (پاک صحافت) مختصر ویڈیوز شیئر کرنے والی ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہا کمپنی مزید نئے فیچرز متعارف کرانے جارہی ہے۔ کمپنی پُر امید ہے کہ یہ تخلیق کاروں کے لیے ٹرینڈ میں شریک ہونے کے لیے اور انٹرٹینمینٹ مواد تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ابتداء میں اس لائبریری میں GIPHY کا مخصوص کانٹینٹ ہوگا جس میں آوازوں کے ساتھ جِف، جن کو GIPHY کلپس کہا جاتا ہے، کا مجموعہ ہوگا۔ ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ اس کو امید ہے کہ لائبریری میں مزید کانٹینٹ ذرائع، آڈیو اور ساؤنڈز، ٹیکسٹ ٹیمپلیٹ اور دیگر ٹِک ٹاک کریئٹر کانٹینٹ شامل کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2019 میں بطور GIPHY ویڈیو کے لانچ ہونے والے، GIPHY کلپس آج ٹی وی اور مووی اسٹوڈیوس، گیم میکرز، ریکارڈ لیبلز، اسپورٹس لیگ، نیوز میڈیا اور دیگر کے لیے لائسنس شدہ کانٹینٹ شیئر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ لانچ پر ٹِک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی Giphy کلیپس کی کیٹیگریز جیسے کہ ری ایکشن، کوٹس، پِپلز اور آئیکونِک مومنٹس کو سپورٹ کرے گی۔