اقراء عزیز

مجھے شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا، اقراء عزیز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا۔  خیال رہے کہ انہوں نے اس بات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ  بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی، پیشہ ورانہ زندگی، شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین سے متعلق خوب دلچسپ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اور میں نے ماں بننے کے عمل کے دوران بھی کسی کو تنگ نہیں کیا، مجھے معلوم ہوا کہ میں ماں بننے والی ہوں اور پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین ہاتھوں میں تھا۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ اپنے حمل کے دوران مجھے کسی قسم کا کوئی ڈر خوف نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار اُن کی فرمائش پر یاسر حسین اُنہیں کہیں تنگ گلیوں میں لے گئے تھے، انہوں نے اپنے پالتو کتے اور یاسر حسین کے ساتھ وہیں بیٹھ کر نلی بریانی کھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے