واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس  فیچر میں  نیا آپشن شامل

کراچی (پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد صارفین کے لیئے آڈیو اسٹیٹس لگانے کی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے آڈیو اسٹیٹس کا فیچر بیٹا (beta ) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں وائس اسٹیٹس نامی فیچر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر سے صارفین ٹیکسٹ کی بجائے وائس نوٹس کو ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکیں گے۔ وائس اسٹیٹس کے لیے 30 سیکنڈ یا اس سے کم وقت کی آڈیو کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔ اگر آپ کو اپنی آواز پسند نہ آئے تو اس اسٹیٹس کو پوسٹ کرنے کی بجائے ڈس کارڈ کرکے دوسرا وائس اسٹیٹس ریکارڈ کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ ہ وائس اسٹیٹس پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے یا صارف خود بھی کسی وقت انہیں ڈیلیٹ کرسکے گا۔ جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو عام صارفین تک اسے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

صارفین کے وقت کی بچت اور آسانی کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

(پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کی آسانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے