واٹس ایپ میں ایک اور بڑی اپ ڈیٹ دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف

(پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں حالیہ ہفتوں میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایچ ڈی ویڈیوز، میسج ایڈیٹنگ، ایک اکاؤنٹ کو کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز اب صارفین کو دستیاب ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک فیچر چینلز کے نام سے جون 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا، مگر اب اسے دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ چینلز فیچر 150 سے زائد ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔اب دنیا بھر میں صارفین چینلز کو فالو کر سکیں گے اور اس کے لیے سرچ ایبل ڈائریکٹری کی مدد لے سکیں گے۔

واضح رہےکہ صارفین سرچ کرکے اپنی پسندیدہ ٹیموں، مشاغل، شخصیات یا دیگر شعبوں کی اپ ڈیٹس پر مشتمل چینلز کو فالو کر سکیں گے۔ ان چینلز کے ایڈمنز کے لیے چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹوز، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پولز بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کرنا ممکن ہوگا۔ 150 سے زائد ممالک میں فیچر کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس میں چند نئے اضافے بھی کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے