واٹس ایپ

واٹس ایپ تھرڈ پارٹی چیٹ سپورٹ کو متعارف کرانے کے لیے تیار

(پاک صحافت) یورپ میں مارچ 2024 سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کا اطلاق ہو رہا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے دیگر میسجنگ نیٹ ورکس کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ واٹس ایپ کے انجینئرنگ ڈائریکٹر ڈک بروور نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی 2 ارب سے زائد صارفین کو انٹرپورٹیبلٹی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ایپ سپورٹ فراہم کرنا تو آسان ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی پرائیویسی، سکیورٹی اور خودمختاری کو محفوظ رکھنا مشکل چیلنج ہے، مگر ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون، میٹا، ایپل، مائیکرو سافٹ اور الفابیٹ کو گیٹ کیپر قرار دیتے ہوئے نئے قوانین پر عملدرآمد کے لیے مارچ 2024 کی مہلت دی گئی ہے۔ اس نئے ایکٹ کے تحت میسجنگ سروسز کو کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو یقینی بنانا ہوگا۔

واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں میٹا کی ایپس میں کراس پلیٹ فارم میسجنگ کو ون آن ون چیٹ تک محدود رکھا جائے گا اور اس کے لیے ان باکس میں تھرڈ پارٹی چیٹس کے نام سے ایک نیا آپشن دیا جائے گا۔ ڈک بروور نے بتایا تھا کہ تھرڈ پارٹی چیٹ سپورٹ کے فیچر کا انتخاب صارف کی اپنی مرضی پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹا گرام میں فرینڈ میپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے