کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے، خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے سیٹنگز کو اب 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے، ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز اب گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس، یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔ یاد رہے کہ فیس بک کی پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔ خیال رہے کہ مذکورہ سیٹنگز ایپ کے اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔