شیراز اپل

عمران اشرف فلم کے لئے موزوں اداکار نہیں ہیں، شیرازاپل

کراچی (پاک صحافت) موسیقار و گلوکار شیراز اپل نے کہا ہے کہ عمران اشرف بہت اچھے اداکار ہیں اور عمدہ اداکاری کرتے ہیں لیکن وہ چھوٹی اسکرین کے لئے بہترین ہیں بڑی اسکرین اور بڑے پردے  کے گیم مختلف ہوتے ہیں اس کے لئے کچھ اور طرح کے ستارے ہوتے ہیں جیسے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، شان اور فوادخان وغیرہ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شیراز اپل کو ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے عمران اشرف کے فلمی کیریئر کے بارے بات کی۔ میزبان کا کہناتھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کی رائے یہ ہے کہ عمران اشرف فلموں کے لئے موزوں نہیں ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے اس کے جواب میں شیراز اپل کا کہنا تھا کہ شاید لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیرازاپل ایک بہترین موسیقار اور منجھے ہوئے گلوکارہیں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری رواں برس میں ریلیز ہونے والی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہیں انہیں میں دم مستم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے