سامسنگ اے 32

سامسنگ کی جانب سے اب تک کا سستا 5 جی اسمارٹ فون متعارف

سیئول (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ نے اب تک کا سستاترین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے،  یہ نیا اسمارٹ فون اوپری طرف سے کم اور نچلی جانب سے زیادہ کناروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، 5Gگیلگسی اے 32 میں سیلفی کیمرے کے لیے علیحدہ نوچ (notch) جبکہ فون کے پچھلے حصے میں 4 کیمرے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کا نیا فون 2 ریم، اسٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ چار مختلف رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فون کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 279 یورو (پاکستانی 54 ہزار سے زائد) اور 128 128 جی بی کے ساتھ 299 یورو (58 ہزار سے زائد ) میں متعارف کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سام سنگ گلیکسی A32-5G  چار مختلف رنگوں (خوبصورت سیاہ، خوبصورت بلیو، خوبصورت وائلیٹ اور بہترین سفید رنگ) کے ہمراہ  یورپین مارکیٹس میں 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔ تاہم بین الاقوامی مارکیٹس میں فروخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

(پاک صحافت) کیا آپ کو ٹک ٹاک کا فار یو پیج کچھ مختلف نظر آ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے