مفتاح اسماعیل

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ مظبوط دوطرفہ باہمی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور جی ایس پی پلس کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر روشی ڈالنے کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ محصولات برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات بڑھانا حکومتی ترجیحات ہیں، توانائی کے شعبے میں استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یورپی یونین کی سفیر نے حکومتی معاشی اصلاحات کے جاری پروگرام کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی یونین کے سفیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے