وزیراعظم شہباز شریف

ہمیں حضرت امام حسین ؑ کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین ؑ کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری پیغام میں کہا کہ  حضرت امام حسین ؑنے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان کی قربانی ہمیں غیرمتزلزل ایمان، راستبازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ  حضرت امام حسینؑ کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ انہوں  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے، ہمیں اسلام کی تعلیمات اور حضرت امام حسین ؑ کی عظیم میراث پرثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے