عطا تارڑ

ہمارے پاس پنجاب حکومت گرانے کے بہت سے آپشن موجود ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پنجاب حکومت گرانے کے بہت سے آپشن موجود ہیں، کسی بھی وقت حکومت کو گرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا کام جاری ہے، وفاقی سطح پر امداد کا کام ہورہا ہے مگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والی جماعت کہیں نظر نہیں آرہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے بھی نظر نہیں آرہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب آٹے اور ادویات کی قلت پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے، ذخیرہ اندوزوں نے پنجاب حکومت سے ساز باز کی ہے، وزیر داخلہ پنجاب کو اپنی وزارت کا پتہ ہے نہ داخلے کا، ایسا نکما وزیر داخلہ ہم نے نہیں دیکھا، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، آپ کا دامن صاف ہے تو فرح گوگی کو پاکستان کیوں نہیں بلاتے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے