عائشہ غوث پاشا

ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوااور کوئی چارہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے آرٹیکل 4 میں ریکارڈ پر ہے، ٹیکسوں کا معاہدہ کس نے کیا تھا، ملکی معیشت پر بے بنیاد دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔ حکومت ملی تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معطل ہو چکا تھا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی متوسط خاندان سے ہوں، مہنگائی کا مکمل ادراک ہے، ملک کو بچانے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑ رہے ہیں، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے