آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کی جانب سے بلوچستان کیلئے مختلف منصوبوں کا اعلان

گوادر (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صوبۂ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر میں مقامی عمائدین سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ گوادر میں آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتِ حال،فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سی پیک کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے دورۂ گوادر کے دوران بلوچستان کے لیے تعلیم، سولر سسٹم، ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیل کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے