ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ میڈیا سے کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی ہے۔

غلام علی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کور کمانڈر سے ملاقات کی، ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے میں پہل کرنی چاہیے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ معاملات ٹھیک کروں۔ گورنر غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ برف پگھلانے میں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے