زیادہ توانائی جمع کرنے والے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Perovskite نامی میٹریل کو لیبارٹری تجربات میں سولر پینلز کے لیے بہترین دریافت کیا گیا تھا۔ مگر اس میٹریل سے کمرشل سولر پینل کی تیاری مشکل ثابت ہوئی کیونکہ یہ میٹریل زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتا۔ اب ایک نئی تحقیق میں ویکیوم پر مبنی طریقہ کار کو استعمال کرکے جدید سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی گئی۔

جرمنی کے Karlsruhe Institute of Technology اور امریکا کی National Renewable Energy Laboratory کے ماہرین نے دریافت کیا کہ ویکیوم طریقہ کار سے آئندہ نسل کے سولر پینل کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقہ کار کو اسمارٹ فونز سے لے کر ایل ای ڈی تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔Perovskite اور سیلیکون کے امتزاج سے بننے والے سولرپینل سے روایتی پینل کے مقابلے میں زیادہ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نومبر 2023 میں چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ Perovskite اور سیلیکون کے امتزاج سے بننے والے سولر پینل روایتی پینل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بجلی تیار کر سکتے ہیں۔ اب نئی تحقیق میں اس طرح کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی بہت جلد عام افراد کو دستیاب ہوگی۔ فی الحال یہ سولر پینل ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں کب تک یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے