شہباز شریف

ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔ وزیراعظم

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کو کہتا ہوں لیپ ٹاپ آپ کو دینا کوئی احسان نہیں، لیپ ٹاپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے گیے ہیں، اس سال بھی ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیےجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیلئے اس سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے ہیں، قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک خواتین اس کا حصہ نہ بنیں، تمام بچیوں کو جو تعلیم حاصل کرتی ہیں عملی میدان میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت مکمل کرے گی لیکن ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔  ہمیں دوبارہ موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں ہر بچی کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے