مریم اورنگزیب

ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کراچی میں ہونے والے  حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں جس کے زیر اثر پاکستان کوچین کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاونت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے پر چینی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور تقریب سے خطاب پاک چین دوستی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان اور چین کے درمیان قائم دوستی مثالی سمجھی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات نے نہ صرف پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی کی ہے بلکہ علاقائی خوشحالی لانے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سمیت  کئی منصوبے لازوال  دوستی کی مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے