احسن اقبال

ہم دعاگو ہیں کہ نواز شریف جلد از جلد ہمارے درمیان آئیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ نواز شریف جلد از جلد ہمارے درمیان آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب ان کے ڈاکٹر اجازت دیں گے تو وہ پاکستان واپس آئیں گے، وہ بھی وطن واپس آنے کے کئے بے قرار ہیں، مریم نواز عدالت سے ویسے ہی سرخرو ہو کرگئی ہیں جس طرح عدالت نے مجھے سرخرو کیا ہے جبکہ مجھے بھی عدالت نے کسی نئے قانون کے تحت سرخرو نہیں کیا بلکہ پرانے قانون کے تحت ہی سرخرو کیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) جھوٹے مقدموں سے سرخرو ہو رہی ہے، نوازشریف کسی این آر او کے تحت نہیں آئیں گے بلکہ ان کے بنائے ہوئے جھوٹے مقدموں کے ایکسپوز اور کریش ہونے سے واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ جھوٹے مقدمے جن کے اوپر بڑی سازش تیار کی گئی تھی جس سے عمران خان نے عوام کو دھوکہ دیا کہ میرے پیچھے لگ جاؤ کیونکہ میں پتہ نہیں کونسی حقیقی آزادی دوں گا، حقیقی آزادی کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے