شرجیل میمن

بلاول بھٹو کے کامیاب دوروں سے پی ٹی آئی بوکھلا چکی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دوروں سے پی ٹی آئی بوکھلا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس اپنے نام نہاد لیڈر کی آڈیو لیکس پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 4 ماہ کے قلیل عرصہ میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بہتر بنایا ہے جبکہ انہوں نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بھی عالمی برادی کو آگاہ کیا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ کسی جعلی سروے سے کسی لیڈر کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی ہے، عام انتخابات میں پتہ لگ جائے گا کہ عوام میں کون کس قدر مقبول ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کی طرح عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام فواد چوہدری کے لیڈر کے فراڈ اور دھوکے بازیوں سے آگاہ ہوچکی ہے، فواد چوہدری جیسے لوگ اس کی ہاں میں ہاں ملا کر ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے