عطا تارڑ

ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، پاک چین لازوال دوستی ہمیشہ قائم رہے گی، دہشت گردی کے واقعات اس لیے کیے جاتے ہیں کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچایا جائے، ہم چینی عوام کے دکھ میں ساتھ کھڑے ہیں، ہم چائنیز سے اظہار ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

عطار تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا، جب ہماری سالمیت پر وار ہوتا ہے تو تمام پاکستانی اکٹھے ہوجاتے ہیں، ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آج کے اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم 2018 میں پرامن پاکستان چھوڑ کرگئے تھے، 2013 میں جب آئے تو آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے،اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

پاک افغان بارڈر ایریا میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے اعلی سطح کا وفد تشکیل

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے