انکل سرگرم

معروف کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر سپرد خاک

کراچی (پاک صحافت) ملک کے معروف ٹی وی کردار انکل سرگرم کے خالق فاروق قیصر کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے، فاروق قیصر ملک کے معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔  خیال رہے کہ وہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔ سلیمہ ہاشمی نے فاروق قیصر کو 1970 میں”اکڑ  بکڑ‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی کردار انکل سرگم کےخالق معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں شریک ہر چہرہ افسردہ اور فاروق قیصر کی فنی خدمات کو سراہتا نظر آیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق قیصر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 75سالہ فاروق قیصر کی نمازجنازہ میں معروف سیاستدانوں، سماجی شخصیات اور اداکاروں نے شرکت کی جن میں مسعود خواجہ، بابر نیازی، اسلم مغل، سلیم رضا، انجم حبیبی، ہاشم بٹ، طاہر ریمبو، طاہر صدیقی، سلمان سنی اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے